دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جو 14 جولائی 2019ءکو اختتام پذیر ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی 10 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں …
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

مزید خبریں
دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جو 14 جولائی 2019ءکو اختتام پذیر ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی 10 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ کینگروز نے 2015ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو فائنل میں زیر کر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 30 مئی کو افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم یکم جون کو افغانستان اور پاکستانی ٹیم 31 مئی کو کالی آندھی کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کے تحت یہ ایونٹ 1992ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ کے طرز پر کھیلا جائے گا۔








