انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 27 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔ایکسچینج میں وقفے کے بعد روئی کے مارچ کے لیے سودے 0.03 سینٹ (0.46 فیصد ) اضافے کے ساتھ 66.10 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 17417 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 4759 …

نیویارک ۔ 27 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔ایکسچینج میں وقفے کے بعد روئی کے مارچ کے لیے سودے 0.03 سینٹ (0.46 فیصد ) اضافے کے ساتھ 66.10 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 17417 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 4759 کم ہیں۔

مزید خبریں