انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہیئے، چینی وزارت خارجہ

چین نے کہا ہے کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے تابع نہیں بنانا چاہئے اور نہ ہی ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کے فرق کو بڑھانے کی اجازت دینی چاہئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کے آغاز کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو انسانی صلاحیتوں …

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے تابع نہیں بنانا چاہئے اور نہ ہی ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کے فرق کو بڑھانے کی اجازت دینی چاہئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کے آغاز کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو انسانی صلاحیتوں کو بڑھانا، انسانی انتخاب کو وسعت دینا، انسانی اقدار کو اجاگر کرنا اور انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے تابع نہیں بنانا چاہئے، اور نہ ہی ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کے فرق کو بڑھانے کی اجازت دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین جدت کے لیے اپنے کھلے پن پر قائم رہے گا، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علم کےاشتراک کو فروغ دے گا، اور ایک کھلے، جامع اور متحرک ڈیجیٹل اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

 

مزید خبریں