سرینگر ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تھری جی اور فور جی فوبائل فون سروسز کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹوں پر پابندی لگانے کے کٹھ پتلی حکومت کے اقدام کو جبر و استبداد کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد مقبوضہ علاقے کی صورتحال سے عالمی برادری کو بے خبر …
انٹرنیٹ پر پابندی سے محکوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، انتظامیہ خود آگ کو ہوا دے رہی ہے، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تھری جی اور فور جی فوبائل فون سروسز کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹوں پر پابندی لگانے کے کٹھ پتلی حکومت کے اقدام کو جبر و استبداد کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد مقبوضہ علاقے کی صورتحال سے عالمی برادری کو بے خبر رکھنے کے علاوہ کشمیریوں کی اقتصادیات اور تعلیم کو نقصان پہنچاناہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کا کوئی آئینی یا قانونی جواز نہیں ہے اور یہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ حالات کی سنگینی اور ابتری کی وجہ پر توجہ دینے کے بجائے غیر آئینی اقدامات سے یہا ں لگی آگ کو خود حوادے رہی ہے۔







