انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) چین میں منعقدہ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔چار روزہ نمائش چین کے صنعتی مرکز شنگھائی میں 26اگست سے شروع ہوگی جس میں درجنوں بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔اس اہم نمائش میں 9پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں افروزٹیکسٹائل انڈسٹریز، الفلاح ٹیکسٹائل، باری ملز، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، فیروز1888ءملزاینڈ ایم کے سنز، ہمدان ٹریڈرز و دیگر شامل ہیں۔