’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘ ایکسپو میں شرکت کےلئے 7 اکتوبر تک درخواستیں طلب
’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘ ایکسپو میں شرکت کےلئے 7 اکتوبر تک درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): چین میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘ میں شرکت کےلئے7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 6تا8 مارچ2024 تک منعقد ہو گی
جس میں کپاس ، اون ، ریشم ، لیس اور کڑھائی ،بٹن، زپرز، دھاگے، لیبلز، پرنٹنگ سسٹمز،ڈیزائن اینڈ سٹائلنگ، ٹریڈ پبلیکیشنز، ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفیکیشن ،فیشن اسیسریز اورڈیجیٹل پرنٹنگ سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








