انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 105.38روپے سے بڑھ کر105.40روپے اور قیمت فروخت105.43روپے سے بڑھ کر105.45روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے …

کراچی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 105.38روپے سے بڑھ کر105.40روپے اور قیمت فروخت105.43روپے سے بڑھ کر105.45روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید106.10روپے سے بڑھ کر 106.20 روپے اور قیمت فروخت106.30 روپے سے بڑھ کر 106.40 روپے پر جا پہنچی۔

مزید خبریں

Leave a Reply