انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 05 پیسے اضافہ

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 05 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں …

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 05 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 25 پیسے رہی ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی قیمت 44 پیسے اضافے کے بعد 304.85روپے ہوگئی ، جاپانی ین کی قدر 01 پیسے اضافے کے بعد 1.91 روپے ہوگئی، برطانوی پائونڈ 15 پیسے اضافے کے بعد 353.94 روپے پر بند ہوا ۔

مزید خبریں