انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر12پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.40روپے سے بڑھ کر110.47روپے اور قیمت فروخت110.45روپے سے بڑھ کر110.57روپے ہو گئی تاہم مقامی …

کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر12پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.40روپے سے بڑھ کر110.47روپے اور قیمت فروخت110.45روپے سے بڑھ کر110.57روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 110.60 روپے اور قیمت فروخت 110.90روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق برطانوی پاونڈکی قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 146.75روپے سے کم ہو کر146.50روپے اور قیمت فروخت148.75روپے سے کم ہو کر148.50روپے پر آگئی جبکہ یورو کی قیمت خرید130.25روپے اور قیمت فروخت132.25روپے پر بدستور مستحکم دیکھی گئی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply