انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ، اسلام گرینز نے دوسرے مرحلے کیلئے 22 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے 22 رکنی اسلام آباد گرین کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے 22 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دانش، باقر حسین اور مبشر ٹیم کے گول …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے 22 رکنی اسلام آباد گرین کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے 22 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دانش، باقر حسین اور مبشر ٹیم کے گول کیپرز ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں ممنون، عمر سعید، دنیال بخاری،اسد خان، نیک عالم، عمران علی، عبید خورشید، روح اللہ حسین، سہیل دینو، اشفاق الدین،، ننزیل بخاری، فیصل خان، طلحہ، عدنان سہیل، دنیال خان، اسد زمان، محمد ارسلان ارشد، نعمان صابر اور عبداللہ شوکت شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیجر محمد زمان اور کوچ ناصر احمد ہونگے۔ انہوں نیکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اسلام آباد گرین بہاولپور میں جاری انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرے گی۔ اسلام آباد گرین کو ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں گواردر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ رکھا گیا ہے

Leave a Reply