انٹر سکولز و کالجیٹ گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ لاہور میں آغاز

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):13ویں انٹر سکولز و کالجیٹ گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ لاہور میں آغاز ہو گیا، پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی افتتاحی تقریب میں بچیوں نے خوبصورت ایروبکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی لبنی قریشی اور معظم خان کا کہنا تھا سکول اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا …

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):13ویں انٹر سکولز و کالجیٹ گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ لاہور میں آغاز ہو گیا، پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی افتتاحی تقریب میں بچیوں نے خوبصورت ایروبکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی لبنی قریشی اور معظم خان کا کہنا تھا سکول اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

ایسے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گیمز میں بڑی تعداد میں شریک بچیوں اور بچوں کو ایکشن میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے۔ پانچ روزہ گیمز میں سرکاری اور پرائیوٹ سکولز و کالجز کے ڈھائی ہزار سے زائد بچے اور بچیاں 23کھیلوں میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

مزید خبریں