انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن ، ایشیا کے سینئر ڈیویلپمنٹ آفیسر سریش مینن 21ستمبر سے 23 ستمبر کے دوران پاکستان کے دورے پر آئیں گے

لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی ) سیکرٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن محمد خالد رحمانی نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن ، ایشیا کے سینئر ڈیویلپمنٹ آفیسر سریش مینن 21ستمبر سے 23 ستمبر کے دوران پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔ جس میں وہ سلیم سیف اللہ خان ، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اور دیگر عہدے داران سے ملاقات کریں گے۔ سریش مینن کا پاکستان کا دورہ خاص طور پر یہاں جونیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام اورکوچز ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیالات کرنا ہے۔