انٹر نیشنل کرکٹ کونسل 21ستمبر کو مصباح الحق کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی دے گی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

لاہور۔16 ستمبر(اے پی پی )آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل لاہور میں ایک تقریب منعقد کر رہی ہے جس میںکونسل کی طرف سے کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی دی جائے گی ۔ آئی سی سی کی تقریب 21ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹرافی پیش کریں گے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ سسٹم 2003میں متعارف کروایا تھا اور پاکستانی ٹیم نے پہلی دفعہ مصباح الحق کی قیادت میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔