سرگودھا ۔17نومبر(اے پی پی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام سرکاری و نجی کالجز کی خواتین ہاکی ٹیموں کے مابین جاری انٹر کالجز ٹورنامنٹ سپیریئر کالج سرگودھا نے جیت لیا ۔فائنل میں جوہر آباد کی ٹیم کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر کے کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔سپیریئر کالج سرگودھا نے ٹورنامنٹ میں فائنل جیتنے والی ٹیم ناقابل شکست رہی۔ ونر …
انٹر کالجز ہاکی ٹورنامنٹ سپیریئر کالج سرگودھا نے جیت لیا

مزید خبریں
سرگودھا ۔17نومبر(اے پی پی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام سرکاری و نجی کالجز کی خواتین ہاکی ٹیموں کے مابین جاری انٹر کالجز ٹورنامنٹ سپیریئر کالج سرگودھا نے جیت لیا ۔فائنل میں جوہر آباد کی ٹیم کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر کے کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔سپیریئر کالج سرگودھا نے ٹورنامنٹ میں فائنل جیتنے والی ٹیم ناقابل شکست رہی۔ ونر ٹیم کی طالبات نے اپنی جیت کو مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین اور بچوں کے نام کیا ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور کوچ نے کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔








