انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں بدھ سے دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

برازیلیہ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) فیفا کے زیر اہتمام 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا ناک آئوٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں انگولا اور جنوبی کوریا کی انڈر 17 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا پری کوارٹر فائنل نائیجیریا اور ہالینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے …

برازیلیہ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) فیفا کے زیر اہتمام 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا ناک آئوٹ مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں انگولا اور جنوبی کوریا کی انڈر 17 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا پری کوارٹر فائنل نائیجیریا اور ہالینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں جاپان اور میکسیکو کی انڈر 17 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ سپین اور سینیگال کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں میزبان برازیل اور چلی جبکہ چوتھے میچ میں فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔