دبئی۔20دسمبر (اے پی پی):انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل میچ (کل) بروز اتوار روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ کن معرکہ دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ پر ہو گا جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کو …
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل میچ (کل) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

مزید خبریں
دبئی۔20دسمبر (اے پی پی):انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل میچ (کل) بروز اتوار روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ کن معرکہ دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ پر ہو گا جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں اور انہیں عثمان خان، احمد حسین، عبد السبحان، سمیر منہاس جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے اور سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
بھارت انڈر 19 ٹیم ایوش مہاتر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ویہان ملہوترا، ایرون جارج، کانشک چوہان اور ویبھو سوریہ ونشی شامل ہیں۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل مقابلہ کرکٹ شائقین کے لیے نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہونے کی توقع ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث فائنل میں سخت مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔








