سانتیاگو۔6اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل رائونڈ کل (منگل سے )شروع ہوگا اور اس سلسلے میں دو میچز میں 4 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ میزبان چلی اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ …
انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سپر 16 رائونڈ منگل سے شروع ہوگا

مزید خبریں
سانتیاگو۔6اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل رائونڈ کل (منگل سے )شروع ہوگا اور اس سلسلے میں دو میچز میں 4 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ میزبان چلی اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں یوکرین اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔دونوں میچز الیاس فیگیرو برانڈر سٹیڈیم، والپریزو میں کھیلے جائیں گے۔انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔ میگا ایونٹ کا سپر 16 مرحلہ کل منگل سے شروع ہوگا اور منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ میزبان چلی اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسراپری کوارٹر فائنل میچ یوکرین اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز الیاس فیگیرو برانڈر سٹیڈیم، والپریزو میں کھیلے جائیں گے ۔
میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 9اکتوبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز11 اور 12ا کتوبر کو کھیلے جائیں گے ، اس کے بعد میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18 جبکہ فائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔








