دبئی۔۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز نیپال انڈر 19 کے خلاف 7 وکٹوں کی جیت سے کیا، دائیں ہاتھ کے تیز بائولر محمد ذیشان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے 6 وکٹیں حاصل کیں، یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کی انڈر19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ پاکستان کی طرف سے شاندار …
انڈر19 ایشیا کپ،پاکستان نے نیپال کو7 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد ذیشان کی 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں

مزید خبریں
دبئی۔۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز نیپال انڈر 19 کے خلاف 7 وکٹوں کی جیت سے کیا، دائیں ہاتھ کے تیز بائولر محمد ذیشان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے 6 وکٹیں حاصل کیں، یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کی انڈر19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔
پاکستان کی طرف سے شاندار کارکردگی کا ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 2018 ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعہ کے روز آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر نیپال انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
اوتم ماگر نے 76 گیندوں پر51 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں، عامرحسن نے15 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ جواب میں پاکستان انڈر19 نے 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔
اذان اویس نے 62گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے۔ کپتان سعد بیگ نے 56گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔ نیپال کی طرف سے گلسن جھا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز بھارت انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی ۔








