گورنر فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر عبدالصمد کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار
گورنر فیصل کریم کنڈی کی سابق تحصیل ناظم درابن ہمایوں خان میاں خیل کی رہائش گاہ آمد، ان کے سسر کی تیمار داری کی

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بدھ کے روز سابق تحصیل ناظم درابن ہمایون خان میاں خیل کے سسر ڈاکٹر عبد الصمد کی تیمار داری کیلئے انکی رہائش گاہ گئے۔
گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق ڈاکٹر عبد الصمد خان میداد خیل گزشتہ دنوں لکی مروت میں کوارڈ کاپٹر حملہ میں زخمی ہوئے تھے۔گورنر نے قیام امن کے حوالہ سے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔







