اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) انڈس موٹرز کمپنی دسمبر2019ء تک اپنی پیداواری استعداد کے40فیصد کے مساوی گاڑیاں تیار کرے گی۔ اس حوالے سے کمپنی کی صرف ایک شفٹ کام کرے گی۔ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے نتیجہ اور سلو ڈائون کی وجہ سے کمپنی نے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈس موٹرکمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی …
انڈس موٹرز کمپنی دسمبر2019ء تک اپنی پیداواری استعداد کے40فیصد کے مساوی گاڑیاں تیار کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) انڈس موٹرز کمپنی دسمبر2019ء تک اپنی پیداواری استعداد کے40فیصد کے مساوی گاڑیاں تیار کرے گی۔ اس حوالے سے کمپنی کی صرف ایک شفٹ کام کرے گی۔ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے نتیجہ اور سلو ڈائون کی وجہ سے کمپنی نے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈس موٹرکمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران معاشی استحکام میں بہتری کی توقع ہے اورکمپنی اپنی پیداوار بڑھا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شرح تبادلہ اور سود میں کمی سے امید ہے کہ مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم سی نے سست روی کے باعث اپنے بن قاسم پلانٹ پر ستمیر میں 15روز، اگست میں 12 دن جبکہ جولائی میں8 روز پیداواری سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی اور شرح سود میں اضافہ کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ پرل سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت40ہزار279 یونٹس تک کم ہوگئی جبکہ آئی ایم سی کی فروخت6892 یونٹس تک کم ہوئی جو گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 15 ہزار631 یونٹس رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں تیارکی جانے والی کاروں کی تعداد دو لاکھ40 ہزار رہی تھی جبکہ سست روی کے باعث رواں مالی سال کے دوران فروخت کا حجم ایک لاکھ60 ہزار تا ایک لاکھ70 ہزار یونٹس رہنے کی توقع ہے۔








