جکارتہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انڈونیشیا سے خام پام آئل کی برآمد میں فروری میں 9.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے جنوری میں 2.74 ملین ٹن پام آئل برآمد کیا جبکہ فروری میں یہ برآمد 9.5 ملین ٹن کم ہو کر 2.48 ملین ٹن رہی۔ فروری میں خام پام آئل کی پیداوار میں بھی 2.7 فیصد کمی آئی اور پیداوار 3.49 ملین …
انڈونیشیا، خام پام آئل کی برآمدات میں فروری کے دوران 9.5 فیصد کمی

مزید خبریں
جکارتہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انڈونیشیا سے خام پام آئل کی برآمد میں فروری میں 9.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے جنوری میں 2.74 ملین ٹن پام آئل برآمد کیا جبکہ فروری میں یہ برآمد 9.5 ملین ٹن کم ہو کر 2.48 ملین ٹن رہی۔ فروری میں خام پام آئل کی پیداوار میں بھی 2.7 فیصد کمی آئی اور پیداوار 3.49 ملین ٹن رہی جو کہ جنوری میں 3.59 ملین ٹن رہی تھی۔ انڈونیشی حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے خام پام آیل پر زیادہ درآمد ڈیوٹی کے نفاذ کی وجہ سے فروری میں اس کی برآمد متاثر ہوئی۔ انڈونیشیا نے 2.74 ملین ٹن پام آئل اور پام کرنل آئل برآمد کیا۔








