انڈونیشیا طیارہ حادثہ، سرچ آپریشن ختم،196بیگ برآمد

جکارتہ۔11 نومبر(اے پی پی)انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام حادثے شکار ہونے والے طیارے کا سرچ آپریشن روک دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے ہیں۔طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 79 افراد کی شناخت کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔سرچآپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا لیکن اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔