انڈونیشیا میں شدید بارشیں،18 افراد ہلاک

جکارتہ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا کے علاقے سوکا بومی میں شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔خبر کے مطابق ، سوکا بومی کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث 30 مکان گر گئے جن کے ملبے تلے دبی نعشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امدادی ٹیم نے اب تک 18 افرادکی نعشیں نکالی ہیں جبکہ دیگر 15 افراد …

جکارتہ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا کے علاقے سوکا بومی میں شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔خبر کے مطابق ، سوکا بومی کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث 30 مکان گر گئے جن کے ملبے تلے دبی نعشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امدادی ٹیم نے اب تک 18 افرادکی نعشیں نکالی ہیں جبکہ دیگر 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تقریباً 100 افراد اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 64 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلا بی ریلے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں