انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو سے دھوئیں اور راکھ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے
انڈونیشیا میں ماؤنٹ سیمیرو آتش فشاں پھٹ پڑا

مزید خبریں
جکارتہ۔6اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو سے دھوئیں اور راکھ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق سینٹر فار وولکینولوجی اینڈ جیولوجیکل ہیزرڈ مٹیگیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیر کی صبح آتش فشاں کے پھٹنے سے راکھ کے گھنے بادل پہاڑ کی چوٹی سے 1100 میٹر تک کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔ سیمیرو مانیٹرنگ پوسٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سفید اور سرمئی رنگ کے راکھ کے بادل درمیانی شدت کے ساتھ جنوب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ آتش فشاں سے نصف شب تک کم از کم سات دھماکے ریکارڈ کیے گئے جبکہ تازہ ترین دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:29 بجے ہوا، صبح 6:51 بجے ہونے والے دھماکے سے راکھ کا بادل زیادہ سے زیادہ 1100 میٹر بلندی تک پہنچا۔حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آتش فشاں کے 5 کلومیٹر کے دائرے سے باہر رہیں۔








