جکارتہ۔17نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبہ ویسٹ سماٹرا کے قریبی علاقے میں 6.3 درجے شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے میٹرولوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح 8 بج کر 44 منٹ پر ضلع نارتھ سیپور کے علاقہ تواپیجت کے جنوب مغرب میں 109 …
انڈونیشیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

مزید خبریں
جکارتہ۔17نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبہ ویسٹ سماٹرا کے قریبی علاقے میں 6.3 درجے شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے میٹرولوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح 8 بج کر 44 منٹ پر ضلع نارتھ سیپور کے علاقہ تواپیجت کے جنوب مغرب میں 109 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سمندر کی تہہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔







