انڈونیشیا میں 7.6 شدت کا زلزلہ، خاتون ہلاک ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی

جکارتہ۔2اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی میٹرولوجی ، کلائیمیٹولوجی اور جیو فزکس ایجنسی (BMKG) نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح مشرقی انڈونیشیا کے مالوکو علاقے میں آنے والے 7.6 شدت کے طاقتور …

جکارتہ۔2اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی میٹرولوجی ، کلائیمیٹولوجی اور جیو فزکس ایجنسی (BMKG) نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح مشرقی انڈونیشیا کے مالوکو علاقے میں آنے والے 7.6 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے، کیونکہ نگرانی کے دوران سمندر کی سطح میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ریسکیو آپریشن کے دوران 70 سالہ خاتون کی نعش ملی ہے۔ مقامی ریسکیو ٹیم کے مطابق متاثرہ خاتون زلزلے کے دوران عمارت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئی۔

انڈونیشیا کے قومی ادارہ برائے آفات (BNPB) کے مطابق زلزلے کا مرکزصوبہ شمالی سولاویسی کے بیٹنگ شہر میں جنوب مشرقی سمندری علاقے میں تھا۔ بٹنگ اور اس کے گرد و نواح میں 10 سے 20 سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ادارے کے مطابق سمندر میں دو آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جزیرہ ٹیرنیٹ میں ہلکے سے درمیانے درجے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں جبکہ ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو سمندر اور دریا کے کناروں سے دور رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔