انڈونیشیا میں6 درجے شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا

174
Earthquake
Earthquake

جکارتہ ۔25جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے نوسا ٹینگارا میں6 درجے شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،تاہم زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ اندونیشیا کے صوبے نوسا ٹینگارا میں منگل کی صبح 7 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 درجے ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز شمالی وسطی تیمور ریجنسی سے 74 کلومیٹر شمال مغرب میں 75 کلو میٹر سمندر کی تہہ میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ۔