انڈونیشیا کا انسداد دہشت گردی کی پولیس میں اضافے کا فیصلہ

جکارتہ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشی حکام نے انسداد دہشت گردی کی ملکی پولیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن خبررساںادارے کے مطابق اس فیصلے کے تحت داعش کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لیے کم از کم 600 افراد کو انسداد دہشتگردی پولیس میں شامل کیا جائے گا۔ انڈونیشیاءکی نیشنل پولیس کے سربراہ ٹیٹو کارناویان کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا گی کہ سینکڑوں تفتیش کاروں …

جکارتہ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشی حکام نے انسداد دہشت گردی کی ملکی پولیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن خبررساںادارے کے مطابق اس فیصلے کے تحت داعش کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے کے لیے کم از کم 600 افراد کو انسداد دہشتگردی پولیس میں شامل کیا جائے گا۔ انڈونیشیاءکی نیشنل پولیس کے سربراہ ٹیٹو کارناویان کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا گی کہ سینکڑوں تفتیش کاروں اور نگرانی کے عملے کو اس خصوصی پولیس کا حصہ بنایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ داعش کا نیٹ ورک انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں فعال ہے اور اس کی سرگرمیوں کی باریک بینی سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply