جکارتہ۔9جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کا مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ ہوگیا۔ انڈونیشیاء کی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سریوجایاائیرلائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777نے جکارتہ سے پونتیانک جانے کیلئے اڑان بھری تاہم 10ہزار فٹ کی بلندی تک جانے کےبعد طیارہ راڈار سے غائب ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ 2 بج کر 39 منٹ …
انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

مزید خبریں
جکارتہ۔9جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کا مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ ہوگیا۔ انڈونیشیاء کی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سریوجایاائیرلائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777نے جکارتہ سے پونتیانک جانے کیلئے اڑان بھری تاہم 10ہزار فٹ کی بلندی تک جانے کےبعد طیارہ راڈار سے غائب ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ 2 بج کر 39 منٹ پر منقطع ہواخیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ اس طیارے میں 62 افراد سوار تھے ، جن میں 56 مسافر اور چھ فلائٹ عملہ شامل تھے








