انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں 5.7 شدت کا زلزلہ

جکارتہ۔19فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں بدھ کو 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات و ارضیات (بی ایم کے جی) اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ مغربی پاپوا ریجن کے فاک فاک شہر سے 148 کلومیٹر جنوب مغرب میں آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی …

جکارتہ۔19فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں بدھ کو 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات و ارضیات (بی ایم کے جی) اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ مغربی پاپوا ریجن کے فاک فاک شہر سے 148 کلومیٹر جنوب مغرب میں آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔