انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کو الوداع کیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران صدر پرابووو سوبیانتو نےصدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورچیف آف ڈیفنس فورسزو آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کو الوداع کیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران صدر پرابووو سوبیانتو نےصدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورچیف آف ڈیفنس فورسزو آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور مستقبل کے تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازاجو دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری اور باہمی اعتماد کا اظہار ہے۔دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا نےتجارت اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط ہوئے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ حکومتِ پاکستان نے انڈونیشیا کے صدر کے کامیاب دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

مزید خبریں