انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملک کی معاشی ترقی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن نواز رانجھا

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن نواز رانجھا نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے اور اس سے ملک کی معاشی ترقی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ”اے پی پی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن نواز رانجھا نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے اور اس سے ملک کی معاشی ترقی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ”اے پی پی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیا کے آپس میں تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدر وڈودو کے پاکستان دورے سے ریاستی تعلقات مزید مستحکم ہوںگے، انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پریفرنشیل ٹریڈ معاہدہ سے دونوں ممالک کے ما بین مشترکہ تجارت واضح طور پر بڑھے گی۔ اسوقت پاکستان اور انڈونیشیا لگ بھگ 2.1 بلین کی مشترکہ تجارت کرتے ہیں۔