انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی 22 سے 24 اگست تک چین کا دورہ کرینگے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

141
China
China

بیجنگ ۔21اگست (اے پی پی):انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی 22 سے 24 اگست تک چین کا دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو کہا ہے کہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 22 سے 24 اگست تک چین کا دورہ کریں گے، مارسودی کے دورے کے دوران وانگ یی(جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں)کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعاون کے مشترکہ کمیشن کے پانچویں اجلاس کی شریک صدارت بھی کریں گے۔