انڈین ایئرلائنز کا مشرقِ وسطیٰ کے لیے محدود پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی ۔4مارچ (اے پی پی):انڈین ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے محدود پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جنگ کے باعث پھنسے ہوئے ہزاروں مسافروں کو واپس لایا جا سکے۔اردو نیوز کے مطابق اسی تناظر میں انڈیگو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے چار ریٹرن پروازیں چلائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کو بتدریج معمول پر لایا جا …

نئی دہلی ۔4مارچ (اے پی پی):انڈین ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے محدود پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جنگ کے باعث پھنسے ہوئے ہزاروں مسافروں کو واپس لایا جا سکے۔اردو نیوز کے مطابق اسی تناظر میں انڈیگو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے چار ریٹرن پروازیں چلائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کو بتدریج معمول پر لایا جا سکے ۔

اسی طرح ایئر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے اپنی پروازیں بحال کرے گی جبکہ کم بجٹ کی اکاسا ایئرلائن نے بھی جدہ کے لیے چند منتخب پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے عمومی پروازیں تاحال معطل رہیں گی، ایئرلائنز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔