انگلش بلے باز ایلکس ہیلز پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 21 دنوں کی پابندی اور 17500 پاﺅنڈ جرمانہ عائد

لندن۔27 اپریل (اے پی پی) انگلش ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز پر غیر ممنوعہ ڈرگ استعمال کرنے پر 21 دنوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہیلز کو گزشتہ ہفتے 15رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ان پر تین …

لندن۔27 اپریل (اے پی پی) انگلش ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز پر غیر ممنوعہ ڈرگ استعمال کرنے پر 21 دنوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہیلز کو گزشتہ ہفتے 15رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ان پر تین ہفتوں کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ انہیں 17500 پاﺅنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ ورلڈ کپ سکواڈ کے اعلان کے وقت ہمیں ڈوپ ٹیسٹ کے بارے علم نہیں تھا تاہم اس کے باوجود امکان ہے کہ ہیلز ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹیم کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ نوٹنگھم شائر نے ہیلز کو گزشتہ ہفتے رائل لندن ون ڈے کپ میچ سے باہر بٹھایا تھا۔

Leave a Reply