انگلش ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 285 رنز پر آﺅٹ، جوز بٹلر اور ثام کیورن کی نصف سنچریاں

کینڈی۔ 14 نومبر (اے پی پی) انگلش ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جوز بٹلر اور ثام کیورن کے سوا انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، ثام کیورن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، جوز بٹلر 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دلروون پریرا نے 4 اور پشپاکمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سری لنکن ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 26 رنز بنا لئے تھے اور میزبان ٹیم کو حریف انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 259 رنز درکار ہیں، کرونارتنے 19 اور پشپاکمارا ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔