انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔3اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ کا ہے۔ ای پی ایل میں کل (ہفتہ کو )مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ بورن مائوتھ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ لیڈز یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان ایلنڈ روڈ، لیڈزکے مقام پر …

لندن۔3اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ کا ہے۔ ای پی ایل میں کل (ہفتہ کو )مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ بورن مائوتھ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ لیڈز یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان ایلنڈ روڈ، لیڈزکے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں آرسنل اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ،مانچسٹر میں کھیلا جائے گاجبکہ 4اکتوبر کا پانچواں اور آخری میچ چیلسی اور دفاعی چیمپئن لیورپول کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔ لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا دوسرا ای پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور مجموعی طور پر بیسواں انگلش ٹاپ فلائٹ تاج اپنے سر سجایا تھا ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

 

مزید خبریں