لندن۔16جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈاور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ چیلسی اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔16جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈاور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ چیلسی اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان سٹیمفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ایلنڈ روڈ، لیڈز میں کھیلا جائے گا ،چوتھے میچ میں لیورپول اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان این فیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ سنڈرلینڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈر لینڈمیں شیڈول ہے۔
چھٹے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پوراورویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 17 جنوری بروز ہفتہ کا ساتواں اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اور آرسنل کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔








