انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتے کو مزید 4میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔20فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ آسٹن ولا اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو …

لندن۔20فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ آسٹن ولا اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں چیلسی اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ 21فروری بروز ہفتہ کا چوتھا اور آخری میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کے درمیان لندن سٹیڈیم ،لندن میں کھیلا جائے گا۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔