انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل کی 20ویں کامیابی،7پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن مضبوط

لندن۔5مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-1گول سے کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری 7پوائنٹس تک بڑھا کر مزید مضبوط کرلی۔آرسنل کی ٹیم اس فتح کے بعد سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ای ایس پی این کے مطابق امریکن ایکسپریس …

لندن۔5مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-1گول سے کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری 7پوائنٹس تک بڑھا کر مزید مضبوط کرلی۔آرسنل کی ٹیم اس فتح کے بعد سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ای ایس پی این کے مطابق امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈمیں کھیلے گئے ای پی ایل کے اہم میچ میں ٹاپ ٹیم آرسنل اور برائٹن اینڈ ہوو البیون آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم آرسنل نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

آرسنل کے بکائیو ساکا نے میچ کے نویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی،یوں آرسنل نے اس میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

ادھراتحاد سٹیڈیم،مانچسٹر میں مانچسٹر سٹی اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جو سخت مقابلے 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔