لندن۔17جنوری (اے پی پی):برائٹن اینڈ ہوو البیون نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایپسوچ ٹائون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 گول سے ہرا دیا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے سائوتھمپٹن ک1-3 گول سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں میزبان …
انگلش پریمیئر لیگ،برائٹن اینڈ ہوو البیون اور مانچسٹر یونائیٹڈنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لندن۔17جنوری (اے پی پی):برائٹن اینڈ ہوو البیون نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایپسوچ ٹائون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 گول سے ہرا دیا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے سائوتھمپٹن ک1-3 گول سے ہرا دیا ۔
پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں میزبان ایپسوچ ٹائون کی ٹیم کو بآسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی جانب سے کاورو میتو اور جارجینیو روٹر نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایپسوچ ٹائون کی ٹیم میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔
یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں پوزیشن پر موجود ہے۔اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر ، انگلینڈ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سائوتھمپٹن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
عماد ڈیالو نے نہ صرف تین گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ای پی ایل میں اپنی ہیٹرک بھی مکمل کی۔سائوتھمپٹن کی جانب سے واحد گول مینوئل یوگارٹے نے سکور کیا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 47 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ،آرسنل کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔








