لندن۔23فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 17ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے۔نیکو او ریلی نے دو گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر سٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی …
انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹرسٹی کی 17ویں فتح
لندن۔23فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 17ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے۔نیکو او ریلی نے دو گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر سٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔
مانچسٹر سٹی کی جانب سےنیکو او ریلی نے 14 ویں اور 27 ویں منٹ پر دوگول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول میچ کے 22 ویں منٹ پر سکور کیا۔ یہ مانچسٹرسٹی کی ای پی ایل میں 17ویں فتح ہے اور وہ 56 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔
واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 61 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم 51پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔









