انگلش پریمیئر لیگ،ناٹنگھم فاریسٹ کی چھٹی فتح ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈکوسخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے شکست کا سامنا

لندن۔8جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ ناٹنگھم فاریسٹ کی ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر 17ویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو …

لندن۔8جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ ناٹنگھم فاریسٹ کی ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر 17ویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1 کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔ناٹنگھم فاریسٹ کی جانب سےنکولس ڈومینگیز اور مورگن گبزوائٹ نے بالترتیب 55 اور89ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول موریلو نے 13 ویں منٹ پر سکور کیا۔

یہ ناٹنگھم فاریسٹ کی ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور وہ 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 17ویں پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم بھی 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔