لندن۔8دسمبر (اے پی پی):کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد فلہم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی یہ لیگ میں ساتویں فتح ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے …
انگلش پریمیئر لیگ،کرسٹل پیلس نے فلہم کو ہرا کر ساتویں فتح حاصل کرلی

مزید خبریں
لندن۔8دسمبر (اے پی پی):کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد فلہم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی یہ لیگ میں ساتویں فتح ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
کریون کاٹیج، لندن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں کرسٹل پیلس اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف فلہم کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی جانب سے ایڈی نکتیاہ اور مارک گوہی نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔
یہ کرسٹل پیلس کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور وہ 26 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ میچ میں فلہم کی ٹیم کی جانب سے واحد گول ہیری ولسن نے میچ کے 38 ویں منٹ پر سکور کیا۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔








