انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے وولور ہیمپٹن کو 1-2 گول سے ہرا دیا

لندن۔10دسمبر (اے پی پی):ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ٹامس سوسک اور جیروڈ بوون نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں …

لندن۔10دسمبر (اے پی پی):ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ٹامس سوسک اور جیروڈ بوون نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولورہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ٹامس سوسک اور جیروڈ بوون نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹامس سوسک نے پہلا گول میچ کے 54 ویں منٹ پر سکور کیا جبکہ جیروڈ بوون نے 72 ویں منٹ پر سکور کیا۔ وولورہیمپٹن کی جانب سے واحد گول میٹ ڈوہرٹی نے میچ کے 69 ویں منٹ پر سکور کیا۔ یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی لیگ میں پانچویں فتح ہے اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 14 ویں نمبر پر ہے۔