برمنگھم ۔ 4 اگست (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں زبردست مقابلے کے بعد 31 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بین سٹوکس نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کر کے بھارت کے منہ سے …
انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے ہرا دیا،
برمنگھم ۔ 4 اگست (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں زبردست مقابلے کے بعد 31 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بین سٹوکس نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کر کے بھارت کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا، انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، کوہلی کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ثام کیورن نے دوسری اننگز میں مشکل وقت میں 63 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیل کر انگلش ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا تھا، انہیں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔









