لندن۔10جولائی (اے پی پی):انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے، فل سالٹ اور جیمز ونس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ حسن علی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے …
انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

مزید خبریں
لندن۔10جولائی (اے پی پی):انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے، فل سالٹ اور جیمز ونس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ حسن علی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعود شکیل نے 56 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
لیوس گریگوری نے تین جبکہ ثاقب محمود، کریگ اورٹن اور میٹ پارکنسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہفتہ کو لارڈز لندن میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ خراب موسم کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور اسے 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اوپنر فل سالٹ نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں جیمز ونس 56، لیوس گریگوری 40، بریڈن کریز 31، کپتان بین سٹوکس 22 اور جان سمپسن 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 51 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
حارث رئوف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41 اوورز میں 195 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، سعود شکیل نے 56 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، حسن علی 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا، امام الحق ایک، فخر زمان 10، کپتان بابر اعظم 17، محمد رضوان 5، صہیب مقصود 17، شاداب خان 21 اور فہیم اشرف ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
شاہین آفریدی 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ لیوس گریگوری نے تین جبکہ ثاقب محمود، کریگ اورٹن اور میٹ پارکنسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔








