انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

ساﺅتھمپٹن ۔ 22 جون (اے پی پی) انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے 65 اور فرحان بہردین نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ …

ساﺅتھمپٹن ۔ 22 جون (اے پی پی) انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے 65 اور فرحان بہردین نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے ہدف 14.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جونی بیئرسٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز بنائے۔ ایلیکس ہیلز 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ جونی بیئرسٹو کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply