لندن ۔ 05 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کا مورال بلند ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے تاہم میزبان ٹیم کو شکست …
انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، ہاشم آملہ

مزید خبریں
لندن ۔ 05 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کا مورال بلند ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے تاہم میزبان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 جولائی سے لندن میں شروع ہوگا۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ ہونے سے انکی ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کے میزبان ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ ضرور ہوگا اس کے باوجود انکے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔








