انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے ، کولن منرو

نیپئر ۔ 07 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جراح مزاج بلے باز کولن منرو نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر پانچ میچون کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو دو میچوں میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ کولن منرو نے کہا کہ انکی ٹیم …

نیپئر ۔ 07 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جراح مزاج بلے باز کولن منرو نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر پانچ میچون کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو دو میچوں میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ کولن منرو نے کہا کہ انکی ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف چوتھے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں منرو نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں منرو نے کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد مہمان ٹیم کے خلاف اگلے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ آج جمعہ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔